Saturday November 30, 2024

ہم دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان ایک محفوظ ترین ملک ہے، کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بہترین ایمپائر کا پی ایس ایل میچز دیکھنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان

کراچی : کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بہترین ایمپائر کا پی ایس ایل میچز دیکھنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان، آسٹریلین سائمن ٹوفل اور ویسٹ انڈین لیجنڈ کرٹلی ایمبروز جلد پاکستان پہنچیں گے، دنیا کو پاکستان کے محفوظ ملک ہونے کا پیغام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بہترین ایمپائر کا اعزاز حاصل کرنے والے آسٹریلین سائمن ٹوفل نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ سائمن ٹوفل کے ہمراہ ویسٹ انڈین لیجنڈ کرٹلی ایمبروز بھی پاکستان آئیں گے۔ سائمن ٹوفل 5 مرتبہ آئی سی سی کے بہترین ایمپائر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے دنیا کے واحد ایمپائر ہیں۔ دونوں شخصیات پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے کیلئے پاکستان آ رہی ہیں اور کراچی میں قیام کریں گی۔
دونوں شخصیات کی جانب سے دنیا کو پاکستان کے ایک محفوظ ملک ہونے کا پیغام بھی دیا جائے گا۔

دوسری جانب کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی تیاریاں زوروشوروں سے جاری ہیں، اس سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کراچی میں جاری ریہرسل کا دورہ کیا، اس دوران عمر احمد بخاری نے نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا سیکیورٹی معائنہ بھی کیا۔نیشنل اسٹیڈیم کے مینیجر سیکیورٹی نے ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری کو سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب اور میچز کی سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

FOLLOW US