Friday February 14, 2025

اس پاکستانی اثاثے کو بچانے کےلئے سارا خرچ میں اٹھائوں گا ۔۔ شاہد آفریدی نے ایسا اعلان کر ڈالا کہ کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں کو فتح کر لیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈ کرکٹر نے ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر منصور علی خان کے دل کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ منصور علی خان عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور ان کے دل نے 80فیصد کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ انھوںنے حکومت نے مالی معاونت کی اپیل کی تھی جس پر ان کے ادارے کسٹمز نے 5 لاکھ جب کہ 10 لاکھ روپے پی ایچ ایف نے ادا کیے ہیںتاہم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ منصور علی خان کے علاج کے تمام اخراجات اب ان کی فائونڈیشن برداشت کرے گی۔