Tuesday November 25, 2025

نامور اداکارہ نگہت بٹ کسمپرسی کی زندگی گزارنے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)فلم ، ٹی وی اور سٹیج پر تین دہائیوں تک اداکاری کرنے والی نامور اداکارہ نگہت بٹ کسمپرسی کی زندگی گزارنے کے بعد انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق 3 دہائیوں تک ٹی وی اور سٹیج پر اداکاری کرنیوالی نگہت بٹ انتقال کرگئیں، وہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں۔اداکارہ کے پاس اپنے گھر کا کرایہ ادا کرنے کیلئے بھی پیسے نہیں تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق نگہت بٹ معاشی

تنگ دستی کی وجہ سے 2 سال سے گھرکا کرایہ بھی ادا نہیں کر سکی تھیں، نگہت بٹ کے شوہر عابد بٹ 4 سال قبل انتقال کر گئے تھے۔یاد رہے کہ شوبز حلقوں نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سے نگہت بٹ کی مالی مدداور ان کے علاج معالجے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگہت بٹ کے شوہر عابد بٹ 4سال قبل انتقال کرگئے تھے حکومت کو ان کا ساتھ دینا چاہئے ۔