Sunday January 19, 2025

طلاق کی خبروں پر اداکارہ انجمن کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ انجمن نے اپنی اور لکی علی کی طلاق سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔گزشتہ برس اداکارہ انجمن شاہین اور فلم پروڈیوسر وسیم علی عرف لکی علی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے مگر گزشتہ روز اطلاعات سامنے آئیں کہ وسیم علی نے انجمن کو ایک طلاق دے دی ہے۔وسیم علی نے خود اور انجمن اور لکی کے مشترکہ فلمی دوستوں نے بھی طلاق کی تصدیق کی تاہم اس کی وجوہات بتانے سے سبھی گریزاں رہے۔

دووسری جانب اداکارہ نے طلاق کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے اپنے شوہر کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہی ہیں۔انجمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو ہدایت عطا کرے۔یاد رہے کہ انجمن اور لکی علی گزشتہ برس جون میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔وسیم علی نے اداکارہ کو بطور حق مہر دو کروڑ روپے، ہنڈا کار، دو کنال کا گھر اور اسلام آبادد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 20 پلاٹس دیے تھے۔

FOLLOW US