Sunday January 19, 2025

بِنا شادی کے ہی بچہ. اداکارہ نور بخاری بچی کی ماں بن گئی؟ اس بچی کا باپ دراصل کون ہے؟ پوری قوم حیرت کے جھٹکے کیلئے تیار ہوجائے

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ نور بخاری کی اپنے سابقہ اور پہلی شادی کی خبریں سوشل میڈیا اور قوم میڈیا سمیت اخبارات کی زینت بنی ہوئی ہیں، اس حوالے سے بہت سے ذرائع اس شادی کی تصدیق کررہے ہیں ، جبکہ نور بخاری کی بہن فاریہ بخاری نے بھی اسی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اگر دونوں کی شادی ہوجائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں، شوبز حلقے اس شادی کی تصدیق کر رہے ہیں کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی رہنماء عامر لیاقت نے بھی اپنے پیغام میں کہا تھا کہ عون چوہدری اور نور بخاری نے دوبارہ شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر کچھ ایسی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں نور بخاری کی بڑی بیٹی ایک چھوٹی بچی کے ساتھ کھیل رہی ہیں، تاہم نور بخاری کے سابقہ شوہر عون چوہدری کی بھی گود میں وہی بچی موجود ہے، کچھ ذرائع یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ نور بخاری کی بچی ہے، نور بخاری اسی لیے ایک سال سے لندن میں موجود تھیں کیونکہ وہ حاملہ تھیں ، اسی لیے وہ گزشتہ ایک برس سے وہی مقیم ہیں، کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بچی عون چوہدری اور نور بخاری کی ہے اور دونوں نے نکاح کافی عرصہ پہلے ہی کر لیا تھا لیکن اس نکاح کو منظر عام پر اب لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن اس بچی کے حوالے سے آنے والی خبروں کے متعلق ابھی تک نہ نور بخاری ، نہ انکی فیملی نے تصدیق کی ہے اور نہ ہی ابھی تک عون چوہدری یا انکے خاندان کی جانب سے تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔ بہرحال حقیقت کیا ہے وہ بھی سامنے آہی جائے گی، آپ وائرل ہونے والی تصاویر دیکھیں :

FOLLOW US