Sunday January 19, 2025

ماریہ واسطی کو اپنے خوابوں کا شہزادہ مل گیا . لڑکا کون ہے اور کیا کرتا ہے؟ مداحوں کے لیے سرپرائز

لندن (ویب ڈیسک) ماریہ واسطی کو ڈریم بوائے مل گیا۔ پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان ماریہ واسطی کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا۔ ماریہ واسطی ان دنوں چھٹیاں گزارنے کیلئے لندن میں موجود ہیں جہاں وہ بھر پور انداز میں اپنی چھٹیوں سے مطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا اکاونٹ پرمداحوں سے ایک تصویر بھی شئیر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کو کانچ سے بنا مجسمہ بےحد پسند آیا اور انہوں نے کانچ کے اس مجسے کواپنےخوابوں کا شہزادہ کہہ ڈالا۔ پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ یہ مجسمہ ’میرے خوابوں کے شہزادے سے کاعکس ہے‘۔

خیال رہے کہ ادکارہ ہلکے پھلکے انداز میں سوشل میڈیا پر پوسٹیں ڈلتی رہتی ہیں کچھ عرصہ قبل اداکارہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں فیصل قریشی کو بھولا کہہ کر پکارا تھا۔ ماریہ واسطی نے با صلاحیت اداکار فیصل قریشی کو بھولا پکارتے ہوئے بول انٹر ٹیمنٹ پر خوش رہو پاکستان گیم شو کے آغاز پرمبارک باد دی تھی۔ صرف یہی نہیں بلکہ ماریہ واسطی کے ٹوئٹ کے بعد فیصل قریشی نے انھیں زلیخا کہتے ہوئے کہا کہ او ئےزلیخا تو بھولی نہیں مجھے،تھینک یو۔ ما ریہ واسطی نے فیصل قریشی کو جواب دیا کہ میں تجھے کیسے بھول سکتی ہوں تیرے پیچھے ہی تو گاوں سے شہرآئی ہوں۔ یا د رہے کہ بھولا اور زلیخا پا کستان ٹی وی انڈسٹری کے ما ضی کے ہٹ ڈرامے بھولا فرام ٹوبا ٹیگ سنگھ کے کرداروں کے نام ہیں جنھیں فیصل قریشی اور ماریہ واسطی نے ادا کر کے نا صرف یا د گار بنا دیا بلکہ مدا حوں سے داد وصول کرکے شہرت بھی حاصل کی۔

https://www.instagram.com/p/B63CBkuAP8A/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

FOLLOW US