کراچی : رابی پیر زارہ کا اپنی زندگی دین اسلام کی راہ میں صرف کرنے کا فیصلہ، رابی پیر زادہ کا کہنا ہے کہ مجھے قرآن سیکھنا اور سکھانا ہے، کچھ وقت اللہ کو دیں آپکی زندگی بدل جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کر دین کی راہ اختیار کرنےوالی سابق فنکار و گلوکارہ رابی پیر زادہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس وہ قرآن پاک کو اردو ترجمے کے ساتھ پڑھ رہی ہیں۔
انکے ساتھ انکے استاد بھی موجود ہیں جو کہ ان کو قرآن پاک پڑھنے کی رہنمائی دے رہے ہیں۔ انھوں نے قرآن پاک کی آیت کی تلاوت کی جس میں کفار کا فساد پھیلانے کا بیان ہے۔ اس ویڈیو میں رابی پیرکا کہنا ہے کہ اگر اللہ تبارک تعالی نے ہمیں مسلمان پیدا کیا ہے تو ہمیں بھی مسلمان بن کے دکھانا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ آپ ایک دفعہ اللہ اور قرآن پاک کو وقت دیں آپکی زندگی بدل جائیگی۔
https://www.instagram.com/p/B654nAQBCYT/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
انکا مزید کہنا ہے کہ اس نئے سال میں مجھے دین سیکھنا اور پھیلانا ہے۔ اور وہ بھی ترجمے کہ ساتھ۔ کچھ وقت اللہ کو دے کر آپ بھی دیکھیں کیا پتہ آپ کی زندگی بھی بدل جائے۔یاد رہے کہ شوبز کو خیر باد کہنے والی نامور اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ دین کی مکمل تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسے عام کرنے کیلئے کام کرنیکی خواہش رکھتی تھیں۔ تایا گیا تھا کہ اداکارہ رابی پیرزادہ کا دین کی جانب رجحان بہت بڑھ گیا ہے اور وہ معلمہ کا کورس بھی کر رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے نامور علمائے دین کی کتابیں بھی منگوا رہی تھیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ رابی پیرزادہ دین کی تعلیم پر دسترس حاصل کرنے کے بعد اسے عام کرنے کے لئے کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اور اس کے لئے وہ منصوبہ بندی بھی کر رہی ہیں ۔









