Wednesday November 26, 2025

بھولاریکارڈ نے حریم شاہ کی بیڈ روم میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا پیغام دیدیا

لاہور (نیوز ڈیسک)حریم شاہ کی طرح بھولا ریکارڈ بھی با ز نہ آئے اور حریم شاہ کی بیڈ روم میں موجود نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے متعلق بھولا ریکارڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس رحیم شاہ کیلئے دکھانے کا بہت کچھ ہے ،جس پر رحیم شاہ نے بھولا ریکارڈ کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میںا یسے لوگوں کے متعلق بات نہیں کرنا چاہتی جو صرف سستی شہرت کیلئے اس طرح کے دعویٰ کرتے ہیں۔حریم شاہ کی اس گفتگو کے بعد بھولا ریکارڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حریم شاہ کی بیڈ روم میں موجود ایک تصویر شیئر کر دی ،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ اپنی دوستوں کیساتھ ایک بیڈر وم میں موجود ہیں جہاں ان کے ہاتھ میں جوس

کا گلاس بھی ہے .بھولا ریکارڈ نے ایک دفعہ پھر بڑا دعویٰ کر تے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بہت ثبوت موجود ہیں لیکن وہ ایک دوسرے کو بدنام کرنے والا کھیل نہیں کھیلنا چاہتے ۔خیال رہےکہ اس سے قبل بھولا ریکارڈ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میں نیو ایئرنائٹ پر جشن منانے دبئی گیا تھا۔میرے جانے کے بعدتحریک انصاف کے وزراء پر جاری حریم شا ہ کے حملوں کا جواب دینے میں واپس پاکستان پہنچ گیا ہوں۔ بھولا ریکارڈ کا کہنا ہے کہ میں ایمرجنسی طور پر سیالکوٹ ایئرپورٹ پہنچا ۔ حریم شاہ کے سے منسوب ایک جعلی ٹویٹر اکاونٹ پر عمران خان کی ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی پر تبصرہ کرتے ہوئے بھولا ریکارڈ کا کہنا ہے کہ میں جان قربان کر دوں گا وزیراعظم پاکستان کا نام بدنام نہیں ہونے دوں گا۔