Monday January 20, 2025

مداحوں کے لیے ہوا یقین کرنا مشکل، نامور بھارتی اداکارہ نے اُٹھایا حیران کُن قدم

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں ایک اداکارہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو مار مار کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ اس 42سالہ ٹی وی اداکارہ کا نام ایس دیوی ہے جس نے بھارتی شہر چنئی میں اپنی بہن کے گھر اپنے سابق بوائے فرینڈ پر ہتھوڑے سے تشدد کیا اور ہتھوڑے مار مار کر اس کا سر ہی کچل ڈالا اور بعد ازاں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق پولیس نے اداکارہ کے شوہر بی شنکر اور بہن ایس لکشمی اور لکشمی کے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق 38سالہ ایم روی نامی شخص کا اداکارہ کے ساتھ تعلق رہا تاہم اداکارہ نے بعد میں اس کے ساتھ لاتعلقی اختیار کر لی۔ روی اب ایک بار پھر اس کے ساتھ تعلق قائم کرنا چاہتا تھا اور ملاقات پر بضد تھا۔تنگ آ کر اداکارہ نے اسے اپنی بہن کے گھر بلایا اور وہاں قتل کر دیا۔ اداکارہ نے جب روی کے ساتھ تعلق قائم کیا اس وقت بھی شادی شدہ تھی۔ ان کا تعلق دو سال تک چلتا رہااور پھر اداکارہ کے شوہر اور خاندان والوں کو اس کا علم ہو گیا اور وہ اسے تعلق ختم کرنے پر قائل کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اداکارہ نے تعلق ختم کر دیا۔ پولیس کے مطابق اب اداکارہ نے اپنے شوہر، بہن اور بہنوئی کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے تحت روی کو گھر پر بلایا اور دیگر لوگوں نے بھی روی کو قتل کرنے میں اس کا ساتھ دیا۔

FOLLOW US