Monday May 20, 2024

ہمیں مبشر لقمان کے خلاف کس نے استعمال کیا ؟ ٹک ٹاک گرلز کا تہلکہ خیز اعتراف

لاہور (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں اینکر پرسن اور معروف صحافی وتجزیہ کار مبشر لقمان کے ذاتی جہاز میں چوری ہوئی تھی جس کے بعد مبشر لقمان نے ٹک ٹاک بنانے والی دو لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔ مبشر لقمان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیاض الحسن چوہان کی ایماء پر دونوں لڑکیاں میرے جہاز میں گُھسیں اور لاکھوں روپے مالیت کی کیمروں سمیت دیگر سامان لے اُڑیں۔اب دونوں لڑکیوں حریم شاہ اور صندل خٹک نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں مبشر لقمان کے خلاف استعمال کیا گیا اور ایک شخصیت نے انکے جہاز تک کس نے پہنچایا۔ ویڈیو بنانے والی دونوں لڑکیوں نے بتایا

کہ انہیں ایک بڑی شخصیت نے ائیرپورٹ میں داخل کروایا اور مبشر لقمان کے جہاز تک پہنچایا۔ اینکر کی جانب سے اس شخصیت کا نام ہوچھنے پر انہوں نے کہا کہ نام ہم تب بتائیں گی جب اجازت ملے گی۔ یاد رہے کہ مبشر لقمان کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والی دو لڑکیوں کے خلاف مقدمے کی درخواست ماڈل ٹاؤن لاہور کے تھانہ نصیر آباد میں بھیجی گئی تھی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کا کہنا تھا کہ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ تفتیش کے دوران اس پہلو پر بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ دونوں لڑکیاں لاہور ائیر پورٹ کی حدود کے اندر کیسے داخل ہوئیں۔ مبشر لقمان نے ان لڑکیوں کی جانب سے کی جانے والی چوری کے پیچھے صوبائی وزیر برائے جنگلات وائلڈ لائف اینڈ فشری فیاض الحسن چوہان کا ہاتھ ہونے کا دعویٰ کیوں کیا اس حوالے سے تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ مبشر لقمان نے ٹک ٹاک بنانے والی دو لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی تھی جس میں مبشر لقمان نےمؤقف اختیار کیاتھا کہ فیاض الحسن چوہان کی ایماء پر دونوں لڑکیاں میرے جہاز میں گُھسیں اور لاکھوں روپے مالیت کی کیمروں سمیت دیگر سامان لے اُڑیں۔

FOLLOW US