Monday January 20, 2025

مشہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے کُل کتنے اثاثے ہیں؟ حیران کن تفصیلات

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی کامیابی ترین اداکاراؤں میں سے ہوتا ہے، وہ سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارم پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور روز مرہ کی سرگرمیاں انسٹا گرام، ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، اور ان کے مداح بھی ہر وقت ان کی کوئی نہ کوئی تصاویر اور سرگرمیاں دیکھنے کے لیے بیتاب رہتے ہیں۔ عرب خبر رساں ادارے ’’گلف نیوز‘‘ نے دعویٰ کیا ہے

کہ اداکارہ ماہرہ خان کے اثاثے60 لاکھ ڈالر (تقریباً ایک ارب روپے) کے قریب ہیں، وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کافی مشہور ہیں، شائقین کی بڑی ان کے ڈراموں کو بہت پسند کرتی ہے۔ وہ پاکستان سمیت بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، صرف اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انسٹا گرام پر ان کے مداحوں کی تعداد 52 لاکھ کے قریب ہے جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد تقریباً 22 لاکھ کے قریب ہے۔ عرب خبر ساں ادارے کے مطابق چند عرصہ قبل پاکستانی اداکارہ نے پیرس فیشن ویک میں بھی جلوے بکھیرے تھے، ان کے ریڈ کارپٹ پر جلوؤں کے باعث ہر ان کوئی کا دلدادہ تھا۔ واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ کا تعلق اردو سپیکنگ گھرانے سے ہے، ان کے اہلخانہ کا تعلق پاکستان کے معاشی حب کراچی سے ہے۔ ماہرہ خان متعدد ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2011ء کے دوران نجی ٹی وی کے ڈرامے سے کیا تھا جبکہ بالی ووڈکے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی فلم ’’رئیس‘‘ بھی کافی مشہور ہوئی تھی

FOLLOW US