میری لینڈ (نیوز ڈیسک) سابق مس پاکستان یو ایس زینب علی حیدر میری لینڈ میں ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔زینب علی اپنے والدین سے ملنے میری لینڈ آئی تھیں اور واپس نیویارک جارہی تھیں کہ راستے میں میری لینڈ کی حدود میں ہی ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ ایک گاڑی حادثے کے بعد الٹ چکی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو زینب علی جاں بحق ہوچکی تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی موڑ
کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔حادثہ رات کے وقت پیش آیا۔ روٹ ون پر موڑ مڑتے ہوئے ان کی گاڑی بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوئی۔ بتیس سالہ زینب علی سابق مس پاکستان یو ایس اور موجودہ آرگنائزر تھیں۔ پولیس کے مطابق وہ حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔میری لینڈ اسٹیٹ پولیس پرنس جارج کاونٹی کی جانب سے حادثے کی تحقیقات سے متعلق بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ حادثے میں کسی اور گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا۔