Wednesday January 22, 2025

شوبز کی دنیا سے بڑا تہلکہ : اداکارہ مہوش حیات آجکل کن کاموں میں مصروف ہیں ؟ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی اللہ کے گھر کی زیارت کرلی ہے۔عمرہ کی ادائیگی کے بعد انسٹاگرام پر مہوش حیات نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ اور بھائی دانش حیات کے ساتھ بیت اللہ شریف میں موجود ہیں۔ اداکارہ نے عبایہ پہنا ہوا ہے اور سر کو نیلے سکارف سے ڈھکا ہوا ہے۔مہوش حیات نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سب کو جمعہ کی مبارکباد دی اور لکھا اللہ کے فضل و کرم کے ساتھ مجھے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل ہوئی، اللہ کے پاک گھر میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ موجودگی کے تاثرات کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، یہ حقیقت میں ایک شاندار سفر ہے ، میری دعا ہے کہ ہر مسلمان کو اس تجربے سے گزرنے کا موقع ملے۔

جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی فلموں کے کرداروں کی مناسبت سے بار بار وزن کم کرنے اوربڑھانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ اب بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت بھی ان کے نقش قدم پر چل پڑی ہیں اور اپنی آئندہ فلم کے لیے ہارمون کی گولیاں کھا کھا کر اپنا وزن 6کلوگرام تک بڑھا لیا ہے، جس کے بعد ان کی شکل ایسی ہو گئی ہے کہ لوگ انہیں پہچان ہی نہیں پائیں گے۔ کنگنا رناوت کی آئندہ فلم ایک بائیو پکچر ہے جو بھارت کی معروف سیاستدان جیا للتھا کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے اور کنگنا رناوت اس میں جیا للتھا کا کردار نبھا رہی ہیں۔وزن بڑھانے کے متعلق کنگنا رناوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”وزن بڑھانا میرے کردار کی ضرورت تھی۔ خاص طور پر پیٹ اور رانوں کو فربہ بنانا ازحدضروری تھا۔ چونکہ میرا قد زیادہ ہے اور میں دبلی پتلی ہوں اور چہرہ بھی جیا للتھا کی طرح گول نہیں ہے، چنانچہ مجھے ان جیسا نظر آنے کے لیے ہارمون کی گولیاں کھانی پڑیں تاکہ ان جیسی نظر آ سکوں۔وزن بڑھانے کے لیے میں نے ہارمون کی گولیوں کے ساتھ اپنی خوراک میں بھی کافی اضافہ کیا۔ “واضح رہے کہ آنجہانی جیا للتھا معروف فلم اداکارہ اور ڈانسر تھیں اور پھر وہ سیاست کے میدان میں آ گئیں۔ ان کی زندگی پر بننے والی اس فلم کا نام ’تھلیوی‘ ہے جو 2020ءمیں ریلیز کی جائے گی۔

FOLLOW US