Sunday May 19, 2024

بیٹا جی حد ہوتی ہے ، اب برداشت نہیں کر سکتا۔۔۔ اکھیوں سے گولی مارنے والی پریا پرکاش کے والد کا خون جوش مار گیا۔۔اپنی بیٹی کے خلاف انتہائی سخت قدم اٹھا لیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا کی سٹار پریا پرکاش نے کچھ ہی عرصے میں اپنی آنکھوں کے دلفریب اشاروں سے بجلیاں گراتے ہوئے کروڑوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر اب تو لگ بھگ ہر بڑی شخصیت کے ساتھ پریاکی ویڈیو جوڑ کر اسے پرلطف اور مذاحیہ بنایا جا رہا ہے ۔لیکن اب پریا کے والدین نے اپنی بیٹی پر ایک پابندی

Image result for priya prakash

عائدکر تے ہوئے اس کے خلاف سخت اقدام اٹھا لیا ہے ۔ پریا پرکاش کے والدین نے ان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ پریا کے والد کا کہنا ہے کہ پریا کے موبائل فون میں سے سم نکال لی گئی ہے ۔اب وہ بات کرنے کے خواہش مندوں سے اپنی والدہ کے نمبر پر ہی گفتگو کرتی ہے اور موبائل ڈیٹا بھی اسی فون پر استعمال کرتی ہے۔ پریا کے والد کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ اس کی سکیورٹی کے پیش نظر کیا ہے کیونکہ اسے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

FOLLOW US