Monday January 20, 2025

آئمہ بیگ کو ’ بِگ باس ‘ میں کام کرنے کی آفر۔۔۔!!! پاکستانی گلوکارہ کے فیصلے نے پاکستانیوں کو سرپرائز دے دیا، بھارتی شوبز انڈسٹری بھی حیران

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انہیں ہندوستانی رائیلٹی شو ” بگ باس” میں کام کرنے کی آفر کی گئی، لیکن مین نے اس شو کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ انہیں ہندوستانی رئیلٹی گیم شو ، بگ باس میں پیشکش کی گئی تھی،جسے انہوں نے مسترد کردیا، آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ اگر وہپ اس شو کا حصہ بن جاتیں تو اس طرح انکی ساکھ خطرے میں پڑ جا نی تھی،آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ اگرچہ میں اس آفر کو مسترد کر چکی ہوں

لیکن اگر میں اس شو کا حصہ بن جاتی تو پھر میرے مداحوں کو مجھے بگ باس کے گھر میں دیکھ کر کافی خوشی محسوس ہونی تھی۔ دوسری جانب آئمہ بیگ نے بائیس سالہ نے شہباز شگری کے ساتھ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر کے بعد حالیہ ڈیٹنگ کی افواہوں کو بھی ہوا دی کیونکہ آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “وہ کوئی ایسا شخص ہے جس کے ساتھ میں رابطہ کرتی ہوں، ، ہم بہت اچھے دوست ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھے انداز میں گفتگو کرتے ہیں۔”انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں دھوپ سے الرجی ہے۔ “مجھے سویریاسس ہے لہذا مجھے سورج کی الرجی واقعی جلدی ہوجاتی ہے ، سنبرنز اور سورج کے چُبتے ہیں مجھے۔”

گلوکارہ نے پی ایس ایل 2019 کے ایک دلچسپ واقعے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے لئے مشکل سے وقت پر کام کر سکیں ، ڈرائیور نے مجھے اسٹیڈیم تک پہنچانے میں کافی دیر کر دی اور ٹریفک نے چیزوں کو خراب کردیا۔ لیکن وہ کسی حد تک وہاں پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں اور اسٹیج پر شاندار کارکردگی پیش کی۔آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دروازے اداکاری کے لیے بند نہیں کیے، اگر آج بھی کوئی اچھے سکرپٹ کے ساتھ انہیں آفر کر دے تو وہ کام کرنے سے انکار نہیں کریں گی۔

FOLLOW US