Monday January 20, 2025

اداکارہ ہانیہ عامر نے خود سے مشابہت رکھنے والی ایک عورت کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی، دیکھ کر مداح بھی ہکا بکا رہ گئے

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر نے خود سے مشابہت رکھنے والی ایک عورت کی پینٹنگ سے اپنا موازنہ کرتے ہوئے مداحوں سے اپنی رائے مانگ لی۔ گالوں پر پڑتے ڈمپل کی وجہ سے پہچانی جانے والی ہانیہ عامر انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوخ و چنچل انداز کے ساتھ تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ خاص کر ماڈلنگ اور دیگر ممالک کے سفر کے دوران کیا گیا منفرد شوٹ اکثر خبروں کی زینت بھی بنا رہتا ہے

تاہم اب ہانیہ عامر نے اپنی ہمشکل تلاش کرلی ہے جس کی تصویر انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کی ہے۔ ہانیہ عامر نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دیوار پر لگی پینٹنگ کے سامنے کھڑی ہیں۔ چہرے کے نقش اور بالوں کا اسٹائل ایک جیسا ہونے کے باعث دونوں میں کافی مماثلت نظر آرہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہانیہ نے بھی ویسا ہی لباس زیب تن کیا ہوا ہے کہ جیسے پینٹنگ میں ہے۔ ہانیہ عامر نے اپنی ہمشکل کے ساتھ مسکراہٹ بھری شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ کیا میں اس پینٹنگ والی لڑکی کی طرح نظر آتی ہوں؟ اُن کے سوال پر مداحوں نے تو اپنی رائے کا اظہار کیا ساتھ ہی گلوکارہ آئمہ بیگ بھی خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے کمنٹ میں کہا کہ ’ آپ پینٹنگ سے زیادہ حسین ہیں‘۔

https://www.instagram.com/p/B5AADMIjkYx/?utm_source=ig_web_copy_link

FOLLOW US