Monday January 20, 2025

ے شک اللہ جسے چاہے ہدایت دے ۔۔۔اسکینڈل کوئین راکھی ساونت کا نماز فجر کے حوالے سے ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نماز فجر کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ و رئیلیٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور سچ کہنے سے کبھی نہیں گھبراتیں۔ راکھی ساونت نے جہاں سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کرکے طوفان مچادیا تھا۔ اور اب انہوں نے نماز فجر کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

راکھی ساونت کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نماز فجر کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ایک خاتون نے ایک عالم سے پوچھا میں ایسا کیا کروں کہ اپنے بچوں کو گہری نیند کے باوجود نماز فجر کے لیے اٹھاسکوں۔ تو عالم نے جواب دیا تم اس وقت کیا کروگی جب تمہارے گھر میں آگ لگ جائے گی تو خاتون نے جواب دیا میں اپنے بچوں کو جگاؤں گی۔ عالم نے جواب دیا کہ آپ کے بچے گہری نیند میں ہیں پھر کیاکروگی تو خاتون نے کہا میں انہیں گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے آگ سے بچاؤں گی توعالم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ تم دنیا کی آگ سے بچانے کے لیے انہیں گریبان سے گھسیٹ کر باہر لے جاسکتی ہو تو جہنم کی آگ سے بچانے کے لیے بھی ان کے ساتھ ایسا ہی کرنا۔ اس ویڈیو کے ساتھ راکھی ساونت نے پیغام دیتے ہوئے لکھا یہ پیغام سب کے لیے ہے ہمیشہ خدا کو یاد کرو ان کا شکریہ کرو باقی آپ کی مرضی خدا سب کو عقل دے۔

https://www.instagram.com/p/B4vMmnNBoNy/?utm_source=ig_web_copy_link

FOLLOW US