Monday January 20, 2025

مہوش حیات کی ڈانس ویڈیو کے بعد ایک اورحیران کن ویڈیو وائرل۔۔۔۔ فالورز بھی میدان میں اتر آئے

لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی ان چند اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جن کی فلمیں اور ڈرامے خاصے ہٹ ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر مہوش سول ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں اگرچہ اس ایوارڈ پر خاصی لے دے بھی ہوئی کہ مہوش حیات اس اعزاز کی حقدار نہیں تھیں مگر مہوش نے سوشل میڈیا پر اپنا مقدمہ ڈٹ کر لڑا ۔ اس کے بعد مہوش حیات کے ایک ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر بھی مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لیا گیا مگر اس نے وہاں بھی بھی کسی کو پاس نہ پھٹکنے دیااور اپنے موقف پر قائم رہیں۔

مہوش حیات کے فالوورز اس قدر ہیں کہ اس کی کوئی بھی ویڈیو پل بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنی ننھی بھانجی کے ساتھ ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔ ویڈیو میں مہوش حیات نے اپنی معصوم سے بھانجی سے ”پاری“لینے کے لیے لاکھ جتن کیے مگر بھانجی نے خالہ کو لفٹ ہی نہ کرائی۔ بچے من کے سچے ہوتے ہیں اور اگر ان سے کوئی کام نکلوانا ہو تو یہ بھی ان کی اپنی مرضی کے بغیر ناممکن ہی سمجھا جائے۔اداکارہ مہوش حیات نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں وہ اپنی پیاری سی بھانجی کے ساتھ گاڑی میں موجود ہیں۔ اس شرارتی بچی سے پیار لینے کیلئے مہوش کو خاصے جتن کرنے پڑے لیکن کامیابی پھر بھی نصیب نہ ہوئی۔مہوش حیات نے اسے خاصا مزاحیہ قرار دیا کہ ان کی بھانجی نے اتنی گزارشات کے باوجود خالہ کو پیار کرنے کے بجائے اس کام کیلئے اپنے انگوٹھے کو منتخب کیا۔اداکارہ نے امید بھی ظاہر کی کہ اگلی بار وہ اسے ٹافیوں کا لالچ دے کربہلا لیں گی۔مہوش نے بھانجی کو اپنی زندگی کا نورکہتے ہوئے اس کیلئے اپنے جذبات کااظہارکیا اور بتایا کہ وہ اسے کتنا یاد کررہی ہیں۔

FOLLOW US