Monday February 24, 2025

نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے بعد رابی پیرزادہ نے فیس بُک پر کیا چیز شیئر کر دی؟ سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) فحش تصاویر اور ویڈیوزلیک ہونے کے بعد ڈپریشن کا شکار ہونے والی رابی پیرزادہ اب کچھ سنبھلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر رابی پیزادہ نے اپنے سے متعلق ایک آرٹیکل شئیر کیا اور لکھاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس نے لکھا ہے، لیکن اسے پڑھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ جی ہاں ! انسانیت ابھی زندہ ہے۔ یاد رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں

جس کے بعد پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ رابی پیرزادہ نے ٹویٹر پیغام میں مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت (وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء) کا بھی حوالہ دیا ۔ میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔ رابی پیرزادہ کی نئی مینجر سارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت رابی پیرزادہ بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ رابی پیرزادہ کی منیجر نے انکشاف کیا کہ یہ درست ہے کہ ویڈیوز وائرل ہونے سے اب تک ان کی سابقہ مینجر سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا مگر یہ بات یقین سے نہیں کہ سکتے کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے ہی وائرل کیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سائبر کرائم سیل کو درخواست دی تھی۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے درخواست میں سوشل میڈیا سے ویڈیوز ہٹانے کی استدعا کی تھی۔