لاہور(نیوز ڈیسک)معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی وائرل ہونے والی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے اُن کے انتہائی قریبی شخص پر ہی انگلیاں اٹھنے لگیں۔ رابی پیرزادہ کی نئی منیجر سارہ نے کہا کہ وہ اس وقت بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔رابی پیرزادہ کی منیجر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ درست ہے کہ ویڈیوز وائرل ہونے سے اب تک ان کی سابقہ منیجر سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا مگر یہ بات یقین سے نہیں کہ سکتے کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے ہی وائرل کیں تاہم ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ دبئی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں اور تب سے ان کی سابقہ منیجر بھی غائب ہیں۔یاد رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور
ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ رابی پیرزادہ نے ٹویٹر پیغام میں مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت (وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء) کا بھی حوالہ دیا ۔غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سائبر کرائم سیل کو درخواست دی تھی۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے درخواست میں سوشل میڈیا سے ویڈیوز ہٹانے کی استدعا کی جس کے بعد ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔