Monday January 20, 2025

’مشن پرواز‘ کا تاریخی سفر: شاہد آفریدی میدان میں اُتر آئے۔۔۔ فخر عالم سے کیا فرمائش کر دی؟ شائقین کے کام کی خبر

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار و میزبان فخر عالم سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اُن کی نئی آنے والی کتاب ’مشن پرواز‘ کی فرمائش کر دی۔ گزشتہ روز فخر عالم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی۔ جس میں کے 32 اسٹاپس کا سفر کرنے والے فخر عالم نے بتایا کہ اُن کے اس تاریخی سفر پر مبنی کتاب شائع کردی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے فخر عالم کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مبارکباد دی اور ساتھ ہی کتاب کی فرمائش بھی کرڈالی۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں فخر عالم نے کہا کہ میں ذاتی طور پر آپ کو یہ کتاب بھجوادوں گا۔ فخر عالم اپنا تاریخی سفر ’مشن پرواز‘ مکمل کرکے دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ اس سفر پر مبنی ان کی نئی کتاب لیبرٹی اسٹورز پر موجود ہیں جبکہ یہ کتاب جلد ہی ایمزون پر بھی دستیاب ہوگی۔ فخر عالم نے اپنے ٹوئٹس میں بتایا کہ انہوں نے اپنی کتاب کی پہلی کاپیز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں دی جبکہ دوسری کاپی صدر مملکت عارف علوی کو پیش کی۔ واضح رہے کہ فخر عالم نے گزشتہ سال 10 اکتوبر کی صبح 7 بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر واٹرز سے مشن پرواز کا آغاز کیا تھا جو کہ 28 دن پر محیط تھا۔

FOLLOW US