Monday January 20, 2025

طاقتور گروہ نے پیسہ پانی کی طرح بہا دیا ۔۔۔!!! رابی پیر زادہ کی ویڈیوز اور تصاویر کس طرح وائرل ہوئیں ؟ پاکستانیوں کے ذہنوں میں گردش کرتے سوالات کا جواب آگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) اپنی وائرل ویڈیوز اور تصاویر کے حوالے سے رابی پیر زادہ کا کہنا ہے کہ میری ویڈیوز اور تصاویر سے کشمیر کاذ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، جب میں لندن سے سفر کرنے لگی تو ہیتھرو ائیر پورٹ پر میں چار گھنٹو تک تلاشی لی گئی اور یہ سمجھا گیا کہ میرے پاس بارودی مواد موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیر زادہ کا کہنا ہے کہ میری ویڈیوز اور تصاویر کے پیچھے بھارت کی سازش ہے، کیونکہ میں نے ہی بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی تھی،

اب آج میری ویڈیوز دیکھ کر سب ہی مجھ پر پل پڑے ہیں اور کوئی بھی اس بات کو نہ دیکھ رہا ہے نہ سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ میری ویڈیو در اصل وائرل کیوں گئیں، میرے خلاف جھوٹی مہم کا آغاز اس وقت ہوا جب یہ خبر پھیلائی گئی کہ ایف بی آر کی جانب سے مجھے نوٹس بھیجا گیا ہے، مجھے تو کسی قسم کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا لیکن یہ خبر بد قسمتی سے ہر میڈیا چینل کی زینت بن گئی ، میں جب لندن گئی اور وہاں سے سفر کرنے کے لیے ہیتھرو ائیر پورٹ پر پہنچی تو پھر وہاں پر بھی مجھے بغیر کسی وجہ سے سے روکے رکھا گیا اور مسلسل یہ کہہ کر میری چار گھنٹے تک تلاشی لی گئی کہ میرے پاس بارودی مواد موجود ہے، مجھے ایف آئی کے ذریعے اس بات کا علم ہوا ہے کہ میرے خلاف پراپیگنڈا کرنے کے پیچھے طاقتور لوگوں کو گرو ہے، کوئی بھی چیز ایسے وائرل نہیں ہوتی جیسے میری ویڈیوز وائرل کی گئی کیونکہ اس گروہ کی جانب سے اس کام پر پیسہ لگایا جارہا ہے۔ رابی پیر زادہ کا کہنا ہے کہ یہ میرے خلاف ایک سازش کی گئی ہے اور سازشی عناصر جان چکے ہیں کہ انہیں میرے خلاف پراپیگنڈے کا کوئی فائدہ ھاصل نہیں ہوگا، میرا موبائل کس طرح ہیک کر کے ڈیٹا نکالا گیا یہ بات میں نہیں جانتی ، میری ویڈیوز اور تصاویر پھیلانے کے لیے 6 ملکوں میں پیسے لگائے گئے صرف دبئی مٰں اس گروہ کے ذریعے 13 ہزار درہم تک کی رقم خرچ کی گئی۔

FOLLOW US