ممبئی (ویب ڈیسک) عمومی طور پر لوگوں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ہیک ہوتے رہتے ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی شخص کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ ہیک کیا گیا ہو، واٹس ایپ کو انتہائی فول پروف سمجھا جاتا ہے لیکن اب بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ کا واٹس ایپ ہیک کیے جانے کا انکشاف ہواہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اداکارہ تیجسوی پرکاش کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ ہیک کیا گیا ہے۔ اداکارہ کے مطابق جس شخص نے ان کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ ہیک کیا ہے وہ ان کے رابطہ نمبروں پر ایک لنک شیئر کرتا ہے جس کو کھولنے سے ایک کوڈ موصول ہوتا ہے، جیسے ہی یہ کوڈ ہیکر کو بھیجا جاتا ہے تو فوری طور پر ایک ویڈیو کال موصول ہوتی ہے جس میں انتہائی فحش حرکتیں کرتا ہوا ایک آدمی نمودار ہوتا ہے۔
تیجسوی پرکاش نے بتایا کہ وہ ڈرامے کی قسط کی شوٹنگ میں مصروف تھیںکہ اسی دوران انہیں ایک ویڈیو کال موصول ہوئی جس میں برہنہ آدمی فحش حرکات کر رہا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس طرح کی ویڈیو کالز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر اداکاراﺅں کرشمہ تنا اور تانیہ شرما سمیت کئی لوگوں کو موصول ہوئی ہیں۔اداکارہ نے اس سلسلے میں سائبر سیل کو فون کرکے شکایت درج کرائی تو انہوں نے اداکارہ کو قریبی پولیس سٹیشن میں تحریری شکایت درج کرانے کا مشورہ دیا۔ تیجسوی پرکاش کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد پولیس سٹیشن میں درخواست دیں گی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ نے برہنہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ کی کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر برہنہ ویڈیوز لیک ہو گئی تھیں جس پر انہوں نے ایف آئی اے میں کارروائی کے لئے درخواست بھی دی تاہم اب سوشل میڈیا سے کافی حد تک ویڈیوز ہٹا دی گئی ہیں ۔ رابی پیر زادہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” میں رابی پیر زادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ، اللہ میرے گناہوں کو معاف کرے اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے ۔“رابی پیر زادہ کا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد یہ دوسرا تیسرا پیغام ہے ، اس سے قبل رابی پیر زادہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔”#RabiPeerzada“رابی پیر زادہ نے برہنہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ” میرے ارد گرد کے لوگ میرا مذاق بناتے ہیں ،اب مجھے اندازہ ہوا کہ جنسی زیادتی کے بعد لڑکیاں خود کشی کیوں کر لیتی ہیں۔ یہ معاشرہ مجھے بھی مار دینا چاہتا ہے۔
رابی پیرزادہ نے ’سیوو اے سول‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے میرے کیے پر معاف کردیں۔“رابی پیر زادہ کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر خودکشی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جس پر ان کے والد نے بیان جاری کیا کہ گلوکارہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے اس حوالے سے تمام خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ رابی پیرزادہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی خودکشی کے حوالے سے پھیلائی گئی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی اور افواہیں ہیں۔