Friday May 17, 2024

اداکار شہریار منور کی منگنی ٹوٹ گئی ، منگنی تڑوانے میں کس کا کردار نکل آیا ؟ حیران کن انکشافات

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار شہریار منور جو آہستہ آہستہ اپنی کامیاباں سمیٹنے لگے ہیں اور مداحوں کے دلوں میں رہنے لگے ہیں۔ نے بتایا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں بنا کسی کے سہارے کے آیا ہوں. مجھے سپورٹ کرنے والا کوئی نہ تھا. اپنی جگہ خود بنائی ہے. شہریار منور جو شوبز انڈسٹری میں کام کرتے
ہوئے ان کی منگنی بھی ہو چکی تھی اور اب یہ منگنی ٹوٹ چکی ہے. یہ خبر اچھی نہیں ہے البتہ اس کی وجہ کیا ہے. مداح اس منگنی کے ٹوٹنے کا الزام شہریار منور کی “پرے ہٹ لو” کی ہیروئن مایا علی کو دے رہے ہیں.

ان کے خیال میں فلم کے بعد دونوں بہت قریب قریب رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی منگنی بھی ٹوٹ گئی. البتہ باقی حقیقت وقت کے ساتھ پتہ چل جائے گی.جبکہ دوسری جانب لالی ووڈ اداکارہ شہریار منور نے تصدیق کی ہے کہ ان کی والدہ نے ان کی منگنی تڑوا دی ہے۔دی کرنٹ نامی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں شہریار منور نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کی ۔ خاتون میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ آپ نے اپنی زندگی میں سب سے ہمت والا کام کون سا کیا ہے۔ اس سوال کے جواب میں شہریار منور نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں سب سے ہمت والا کام یہ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں نے آپ کے کہنے پر ٹرائی کرلیا اور آپ ہی نے ختم کیا لیکن اس دفعہ میں خود اپنی پسند کی لڑکی منتخب کرکے شادی کروں گا۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں مایا علی اور ماہرہ خان میں سے آپ کی آن اسکرین کیمسٹری کس کے ساتھ زیادہ اچھی ہے تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ معاف کردیں مجھے کیوں مجھے نوکری سے نکالنا ہے آپ نے۔ پھر کہا کہ مایا اور ماہرہ دونوں ہی بہت ٹیلنٹڈ ہیں اور دونوں کے ساتھ الگ قسم کی کیمسٹری ہے۔خیال رہے کہ رواں برس 4 مارچ کو شہریار منور نے ہالہ سومرو نامی لڑکی سے منگنی کی تھی، ہالہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں اور انہیں مصوری کا بھی شوق ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں کی منگنی کب ٹوٹی تھی۔

FOLLOW US