Tuesday January 21, 2025

میں سب کی چھٹی کروا دوں گا ۔۔۔۔ عامر لیاقت کو ایک بار پھر میں کا دورہ پڑ گیا، اب کس کے پیچھے پڑ گئے ؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

کراچی(ویب ڈیسک) میری فلمیں آتے ہی پاکستانی فلموں میں کام کرنے والے تمام ٹی وی اداکاروں کی چھٹی ہوجائے گی۔عامرلیاقت نے حال ہی میں اپنی اہلیہ طوبیٰ عامر کے ساتھ حدیقہ کیانی کے شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ اب وہ فلموں میں بھی آنے والے ہیں اور ان دنوں وہ تین فلموں میں کام کررہے ہیں۔نامورپاکستانی سیاستدان، میزبان اورمذہبی اسکالرعامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ان دنوں وہ تین فلموں میں کام کررہے ہیں اورفلموں میں آتے ہی تمام پاکستانی اداکاروں کی چھٹی کردیں گے۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی فلمیں بہت جلد آنے والی ہیں۔

جس پر میزبان حدیقہ کیانی نے کہا میں اس حوالے سے آپ سے پوچھنا چاہ رہی تھی کیونکہ مجھے آپ کے اندر اداکاری کے جراثیم بھی نظر آرہے ہیں۔عامر لیاقت نے کہا میں تین فلموں میں کام کررہاہوں اور آپ کو یہ بتادوں کہ جتنے ٹی وی فنکار فلمیں کررہے ہیں سب کے سب گھر بیٹھ جائیں گے۔ عامر لیاقت کے اس دعوے پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ عامر لیاقت نے کہا میری ہر کسی نے حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن میں نے ہمیشہ خود کو منوایا ہے۔عامر لیاقت نے اپنی فلموں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلموں میں ہمیشہ پاکستان کو برا دکھایا جاتا ہے لیکن ہم اپنی فلم میں بھارت کو بے نقاب کریں گے کہ وہ کس طرح خواتین کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ اس کے ساتھ ہی عامر لیاقت نے کہا کہ ان کی ایک اور فلم صوفی ازم سے متعلق ہے۔

https://www.instagram.com/p/B4CC9dfHXxH/?utm_source=ig_web_copy_link

FOLLOW US