Tuesday January 21, 2025

سوئنگ کے سلطان کی ماڈلنگ کے بعد فلموں میں انٹری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے ماڈلنگ کے بعد فلموں میں بھی کام کرنے کا فیصلہ کر لیا، ان کی شریک حیات شیزا بھی ان کا ساتھ دیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ اب فلم کے پردے پر کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور ان کی بیگم شنیرا بھی ان کا ساتھ دیں گی۔ وسیم اکرم کو فیصل قریشی نے اپنی فلم ’’منی بیک گارنٹی ‘‘میں سائن کیا ہے۔فیصل قریشی علی ظفر کی کامیاب ترین فلم طیفا ان ٹربل میں اہم رول کرچکے ہیں،

اپنی کامیڈی فلم کا سکرپٹ انہوں نے خود ہی لکھا ہے اور ہدایات بھی دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فلم میں مزید بڑے فنکار اکٹھے ہوں گے۔ فیصل قریشی فلم کو تین ماہ میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ روزوسیم اکرم کو انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر انسداد پولیو کا سفیر مقرر کردیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق عالمی یوم انسداد پولیو کے حوالے سے ایک تقریب اسلام آباد میںمنعقد ہوئی، جس میں وسیم اکرم اور کوآرڈینٹر پاکستان پولیو پروگرام نے معاہدے پردستخط کیے۔

FOLLOW US