Monday January 20, 2025

کیرئیر کا اختتام : کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں بسنے والی خوبصورت ترین اداکارہ نے عروج کے دنوں میں شوبز کو خیرباد کہہ دیا

لاہور (ویب ڈیسک) اسٹیج ڈراموں کی مشہور اداکارہ دیدار نے شوبز کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا، معروف ڈانس اداکارہ کی نرگس کی چھوٹی بہن اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ فی الحال شوبز اور سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں صرف اپنی گھریلوں زندگی پر توجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ شوبز کی معروف اداکارہ اور ڈانس دیدار 2014 میں کئے گئے سٹیج ڈراموں میں اداکاری چھوڑنے کے فیصلے پر ابھی بھی قائم ہیں، انہوں نے کہا سٹیج پر کام کا اب کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ تھیٹر کی دنیا میں حادثاتی طور پر آئی تھی،

اب میرا زیادہ رجحان اپنے پارلر کی طرف ہے اور سٹیج ڈراموں میں کام کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دیدار نے کہا کہ انہیں گھر بنانے کا بہت شوق تھا جو کہ 17سال کی عمر میں ہی پورا ہو گیا۔ ضدی طبیعت کی مالک ہوں اور کسی سے مدد لینا پسند نہیں کرتی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شوہر اور سسرال والے بہت اچھے ہیں۔ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فی الحال شوبز ست دور ہوں۔ اپنی گھریلوں زندگی کو ٹائم دے رہی ہوں، جو انتہائی کامیاب جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا جو پرستار آج بھی ان سے محبت کرتے ہیں میں ہمیشہ ہی انکی شکر گزار رہوں گی۔ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو خوشحال اور آباد دیکھنا چاہتی ہوں۔

FOLLOW US