Tuesday January 21, 2025

’’ ولیم تو واقعی ہی شہزادے ہیں۔۔۔‘‘ مہوش حیات کی گزشتہ رات برطانوی شہزادے سے ملاقات، اداکارہ نے بڑا پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کل رات برطانوی شاہی جوڑے نے پاکستان موومنٹ رکشے میں بیٹھ کر انٹری ماری ، برطانوی شاہی جوڑے کے اس انداز کو پوری دنیا میں پسند کیا گیا ، برطانوی شاہی جوڑے کو ایک یادگار استقبالیہ دیا گیا، جس میں پاکستان کی شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی، برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات سے بھی ملاقات ہوئی جس حوالے سے مہوش حیات نے سماجی رابطوں کی ایپ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ گزشتہ رات برطانوی شاہی جوڑے کے ساتھ ملاقات ہوئی، ولیم واقعی شہزادے ہیں اور وہ پاکستان آکر بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں، اُمید کرتی ہوں برطانوی شاہی جوڑے کی آمد پوری دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھا پائے گی، جو کہ میڈیا دکھانے سے کاسر ہے ‘‘۔

خیال رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کی گزشتہ رات پاکستان موومنٹ آمد پر وسیم اکرم ، شنیر اکرم سمیت پاکستانی شوبز شخصیات کی کثیر تعداد شریک تھی۔ گزشتہ رات ہونے والی تقریب کی تصاویر جھلکیاں دیکھیں :

FOLLOW US