Tuesday January 21, 2025

تمغہ امتیاز تو کچھ بھی نہیں۔۔۔ حکومت کی جانب سے ’ مہوش حیات ‘ کو کونسا شاندار عہدہ دے دیا گیا؟ پورا پاکستان حیران

کراچی( نیوز ڈیسک) کچھ روز قبل پاکستانی حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات پر قسمت کی دیوی مہربان ، ایک اور شاندار عہدہ مل گیا ، پاکستانی حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے مہوش حیات کو لڑکیوں کے حقوق کی خیر سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ویڈیو بیان میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ’’ میں بہت ہی اہم خبر آپ لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں، مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے مجھے پاکستانی لڑکیوں کے حقوق کے لئے سفیر برائے خیر سگالی مقرر کیا ہے،

یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو اُن کے حقوق دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکوں گی کیوں کہ میں ایک ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیئے جائیں، مہوش حیات کی جانب سے پاکستانی عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ لڑکیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہ کچھ کر سکیں ‘‘۔ مہوش حیات کا اپنے بیان میں کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

خیال رہے کہ تمغہ امتیاز ملنے کے بعد مہوش حیات کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور پاکستانی عوام کی جانب سے ان سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے انہیں ایک اعزاز کے لیے چن ہی لیا ہے تو پھر اب انہیں چاہئے کہ وہ اداکاری کو چھوڑ دیں، حال ہی میں مہوش حیات سے کشمیر میں جاری بھارتی دہششت گردی کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا جس سے وہ آئے بائیں اور ٹائیں کرتی دکھائی دیں جس کے بعد پاکستانیوں نے ایک بار پھر سے انکی درگت بنا ڈالی تھی، حال ہی میں امریکہ سے احسن خان اور مہوش حیات کی ایسی ڈانس کی ویڈیو بھی سامنے آئی جسے دیکھ کر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہیں اور طرح طرح کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے.

FOLLOW US