Tuesday January 21, 2025

’’ لگتا ہے آپ کو انگریزی سمجھ ہی نہیں آتی ورنہ ۔۔۔۔‘‘ بھارتی کرکٹر ’ہربجھن سنگھ ‘ کی وزیر اعظم عمران خان پر تنقید، وینا ملک بھی میدان میں آگئی، کرارا جواب دے ڈالا

کراچی (ویب ڈیسک) بھارت کے کرکٹرز سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی طرف پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس میں تازہ اضافہ سابق بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ کا ہوا ہے لیکن پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے جواب دیتے ہوئے انہیں لاجواب کردیا اور سابق کرکٹر نے انگریزی املا کی ہی غلطیاں نکالنے پر اکتفا کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہر بھجن سنگھ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کئے گئے خطاب پر تنقید کی۔ہربھجن سنگھ نے لکھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران نیوکلیئروار کے بھارت کے لیے اشارے تھے، انہوں نے عمران خان کے خطاب میں استعمال کئے گئے لفظ ’بلڈ باتھ‘ اور آخری سانس تک لڑیں گے‘ الفاظ اپنے ٹوئٹ میں لکھے اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ ایک پلیئر ہونے کے ناطے عمران خان سے امن کی توقع رکھتے ہیں ۔

وینا ملک نے ہر بجھن کے اس ٹوئٹ کا طنزیہ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں امن کے بارے میں بھی بات کی تھی، وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا ہے جو مقبوضہ وادی میں کرفیو اٹھنے کے بعد ہوگا۔وینا نے یہ بھی لکھا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کوئی خوف نہیں بلکہ ایک خطرہ ہے ۔انہوں نےاپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہر بجھن سے سوال کیا کہ’کیا آپ کو انگریزی سمجھ نہیں آتی؟‘

وینا کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ہربجھن بالکل لاجواب دکھائی دئیے اور انہوں نے وینا کے ٹوئٹ پر کوئی جواب دینے کے بجائے اُن کی ٹائیپو کی نشاندہی کی اور لکھا کہ آپ کا شورلی کا مطلب کیا ہے ، لوجی دیکھو یہ انگریزی ان کی ، چِل کریں اور اگلی بار کچھ انگریزی میں لکھنے سے قبل چیک ضرور کر لیا کریں ۔

یادرہے کہ اس سے قبل ایک اور سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے بھی عمران خان کے انٹرویو کا مذاق اڑایا تھا جس پر انہیں خود تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

FOLLOW US