Tuesday January 21, 2025

’’ اللہ دونوں کو ہدایت دے۔۔۔‘‘ احسن خان اور مہوش حیات کی امریکہ کے شہر ’ ہیوسٹن ‘ ایسی بیہودہ ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ پاکستانی پھٹ پڑے، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

ہیوسٹن( نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اوراحسن خان کی ہم ایوارڈز کی تقریب کے دوران ڈانس ریہرسل کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین دونوں کو بے ہودہ رقص کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 7 ویں ہم ایوارڈز کا میلہ امریکی شہر ہیوسٹن میں سجا جہاں فنکاروں نے بہترین پرفارمنس دے کر خوب داد سمیٹی۔ اداکارہ مہوش حیات نے ایوارڈ کی تقریب سے قبل اپنی اور احسن خان کی ڈانس ریہرسل کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر تعریف کرنے کے بجائے صارفین کی جانب سےتنقید شروع ہوگئی۔مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور احسن خان 5 سال بعد ایوارڈ شو کے دوران ایک ساتھ پرفارم کرنے جارہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات گلابی رنگ کے مختصر لباس میں رقص کررہی ہیں جب کہ احسن خان بھی بڑھ چڑھ کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو دونوں کا انداز اور لباس ایک آنکھ نہیں بھایا اور ویڈیو پر تعریف کے بجائے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔صارفین نے مہوش حیات کو مختصر لباس میں بالی ووڈ اداکاراؤں کی طرح رقص کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بار پھر انہیں تمغہ امتیاز دینے پر سوالات اٹھادئیے۔

روما دلشیر نامی خاتون نے کہا اس سے زیادہ بے ہودہ اور کچھ نہیں ہوسکتا، بالی ووڈ کی کاپی ضرور کرنی ہوتی ہے اپنا کوئی رنگ نہ دکھانا۔بہت سارے لوگوں نے مہوش حیات کو بے ہودہ رقص کرنے پر شرم دلائی۔

ہانیہ نامی خاتون کا کہنا تھا کہ ’’احسن صاحب تو وہی ہیں نا جو رمضان ٹرانسمیشن کررہاتھا اب یہاں ڈانس ہورہاہے اللہ ہدایت دے۔‘‘تاہم بہت سے لوگوں نے مہوش حیات اور احسن خان کے رقص کی تعریف بھی کی اور انہیں بہترین پرفارمنس دینے پر سراہا۔

FOLLOW US