Monday January 20, 2025

فردوس جمال کی تنقید پر عمران اشرف کے شاندار ردعمل نے سب کو حیران کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران اشرف نے اپنے ایک کردار بھولا پر معروف اداکار فردوس جمال کی تنقید پر انتہائی شاندار رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دوستوں اور مداحوں سے اپیل کی ہے کہ فردوس صاحب کمال کے اداکار اور ہمارے لئے قابل احترام ہیں، ان کی تنقید پر منفی تبصروں سے گریز کریں۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں عظیم اداکار فردوس جمال نے موجودہ اداکاروں کو ’شوپیس‘ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے عمران اشرف کے ڈرامہ ’رانجھا رانجھا کردی‘ کے کردار ’بھولا‘ کے حوالے سے کہا تھا کہ عمران نے یہ کردار نبھایا نہیں بلکہ نبھانے کی اداکاری کی ہے۔نوجوان اداکار عمران اشرف اعوان نے فردوس جمال کی تنقید پر انتہائی مہذبانہ اور شاندار

ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فردوس صاحب قابل عزت ہیں اور کمال کے اداکار ہیں، یقیناً اگر یہ بھولا کا کردار کرتے تو مجھ سے ہزار گنا بہتر کرتے، میں ان کی اور ان کے نقطۂ نظر کی قدر کرتا ہوںوہ اندسٹری کے بڑے ہیں۔انہوں نے اپنے دوستوں اور ناظرین سے درد مندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بالکل بھی برا نہیں لگا، میں کوشش کروں گا کہ اور سیکھوں، برائے مہربانی ان (فردوس جمال) کیلئے کوئی سخت تبصرہ نہ کریں۔عمران کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے بڑے گھر میں بھی ہمیں کچھ کہہ دیتے ہیں ضروری نہیں کہ برا مانیں۔اس سے قبل معروف اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان کی اداکاری پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اب ماں کے کردار ادا کرنے چاہئیں۔

FOLLOW US