کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایک الگ ہی دنیا ہے جہاں ہر کوئی اپنے اپنے دل کی بات کہنے میں آزادی محسوس کرتا ہے۔ پاکستانی اداکارائیں بھی سوشل میڈیا کا آزادانہ استعمال کرتی ہیں اور تصاویر، ویڈیوز وغیرہ اپ لوڈ کرتی رہیں لیکن اکثر اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں۔پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اس
مرتبہ اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ تو نہ بنیں لیکن ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شرمناک بات کرنے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اداکارہ مہوش حیات اور اداکار ہمایوں سعید ایک جگہ بیٹھے ہیں اور وہاں اور بھی کئی افراد موجود ہیں۔ اس موقع پر کیمرے کے پیچھے موجود افراد سے کوئی ہمایوں سعید کی مونچھوں کا راز پوچھتا ہے تو وہ جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ اپنی مونچھوں پر تیل لگاتے ہیں۔ ابھی اس ’نامعلوم‘ شخص نے اتنا ہی کہا تھا کہ اداکارہ مہوش حیات اپنے مخصوص انداز میں بولیں ”سانڈے کا تیل“ لگاتے ہیں اور اس کیساتھ ہی معنی خیز انداز میں ہنسنا شروع کر دیتی ہیں جبکہ ہمایوں سعید کیمرے کے سامنے سے اپنا چہرہ ہی پیچھے کر لیتے ہیں جبکہ وہاں موجود دیگر افراد بھی شرم سے لال ہو جاتے ہیں۔ مہوش حیات اپنی ہنسی پر قابو پانے کے بعد دوبارہ گویا ہوتی ہیں کہ ”دراصل سانڈے کا تیل بالوں کیلئے بہت اچھا ہوتا ہے۔“ اور پھر چہرہ نیچے کر کے ہنسنا شروع کر دیتی ہیں۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔