Wednesday September 10, 2025

بشریٰ بی بی جیسی خاتون بننا چاہتی ہوں، وینا ملک

کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ ان کی آئیڈیل خاتون بشریٰ بی بی ہیں اور وہ ان جیسی ہی بننا چاہتی ہیں۔ماضی میں انتہائی متنازعہ رہنے والی اداکارہ وینا ملک ان دنوں نجی ٹی وی پر گیم شو کر رہی ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وینا ملک کی نماز کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں، اب انہوں نے بشریٰ بی بی کو اپنی آئیڈیل قرار دے دیا ہے۔وینا ملک نے کہااگر مجھے کسی خاتون جیسا بننے کی تمنا ہے تو وہ بشریٰ بی بی صاحبہ ہیں ۔یاد رہے کہ اداکارہ وینا ملک سوشل میڈیا پر خاصی متحرک نظر آتی ہے جس میں وہ سیاسی رہنمائوں کو تنقید کا نشانہ بھی بناتی ہیں حال ہی میں اداکارہ وینا ملک نے کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا

کہ کشمیری خواتین سے زیادتیوں پر خواتین تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔اداکارہ وینا ملک نے کشمیر میں جاری مودی سرکار کے ظلم اور کشمیری خواتین پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں خواتین پر ظلم و ستم ، عصمت دری انڈیا کی گندی سوچ کو ظاہر کرتی ہے جب کہ کشمیر کی خواتین اپنی آزادی کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔وینا ملک نے یہ بھی کہا کہ انڈین افواج کی جانب سے خواتین پر بدترین تشدد اور ریپ پر عالمی خواتین تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مودی سرکار نے 47 روز سے کشمیر میں مواصلات اور رابطے سمیت تمام ذرائع بند کر رکھے ہیں بس اب بہت ہو گیا اب انسانی حقوق کے چیمپئین اُٹھیں اور معصوم کشمیریوں کے لیے کچھ کریں۔