Tuesday January 21, 2025

چائے بنانا میری اوقات ہے جسے میں نہیں چھوڑ سکتا، ارشد خان چائے والا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تین سال قبل سوشل میڈیا پر ایک چائے والے کی تصویر خاصی مقبول ہو گئی جس نے عوام کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ۔ نیلی آنکھوں اور گوری رنگت والے چائے والے ارشد خان نے پاکستان میں تو نام کمایا ہی لیکن دنیا کے دوسرے ممالک سےبھی خوب تعریفیں وصول کیں۔ارشد خان کی تصویر کو اس قدر شہرت ملی کہ اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں بطور چائے والا کام کرنے والے ارشد خان نے اپنی خوبصورتی اور سادگی کے سبب کچھ ہی روز میں پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی بے پناہ شہرت حاصل کی۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے پر ایک ماڈلنگ کمپنی نے

ارشد خان کو ماڈلنگ کے معاہدے کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کر لی تھی۔تاہم اب ارشد خان نے ایک بار پھر چائے بیچنا شروع کر دی ہے،ارشد خان کا کہنا ہے کہ شوٹنگ میں پہلے بھی کر رہا تھا اور اب کر رہا ہوں لیکن میں چائے کا کام نہیں چھوڑ سکتا کیونکہ وہ میری پہچان ہے۔ارشد خان کا کہنا ہے کہ اب میں اچھے لیول پر چائے کیفے بنانے جا رہا ہوں۔ارشد خان نے کہا کہ میری مووی بھی آ رہی ہے جو دسمبر میں ریلیز ہو گی۔چائے کے نام سے ایک گانا بھی آ رہا ہے۔میں یہ سب کام کر رہا ہوں لیکن چائے بنانا میری اوقات ہے اس میں کیسے بھول سکتا ہوں۔ارشد خان کا کہنا ہے میں چاہتا ہوں کہ میں ہر شہر میں اچھے لیول پر کیفے کھولوں۔مجھے اس کے لیے ایک پارٹنر کی ضرورت ہے جو میری مدد کرے۔خیال رہے فٹن ڈاٹ پی کے نامی کمپنی کے لیے ارشد خان کی جانب سے کیے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آئیں تھیں جنہیں عوام کی جانب سے کافی پسند کیا گیا اور ارشد خان میں بدلاؤ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ارشد خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دئے تھے۔ اس ماڈلنگ معاہدے کے بعد ارشد خان نے کئی جگہ ماڈلنگ کی ، ایک میوزیکل ویڈیو میں بھی کام کیا اور ساتھ ساتھ ریمپ پر ماڈلز کے ساتھ واک بھی کی تھی۔

FOLLOW US