Tuesday January 21, 2025

ارمیلاماٹونڈکر نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے تقریباً 6 ماہ قبل ہی بھارتی سیاسی پارٹی کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن اب انہوں نے کانگریس چیف سونیا گاندھی کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے پارٹی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔اپنے خط میں ارمیلا ماٹونڈکر نے لکھا کہ ’میں بطور پارٹی رکن اور کانگریس کی دیگر تمام پارٹی عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتی ہوں، میں پارٹی کی شکرگزار ہوں جس نے مجھے شمولیت کا موقع دیا۔بعد ازاں ارمیلا نے پارٹی سے استعفیٰ دینے

پر ایک پریس ریلیز بھی جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ ’ممبئی کانگریس‘ کے اہم کارکنان کسی کام کے نہیں رہے یا پھر وہ پارٹی میں بہتری کی جانب تبدیلی لانے کے لیے پرعزم نہیں ہیں جب کہ میری سیاسی اور سماجی حساسیت پارٹی میں بڑے ہدف پر کام کرنے کے بجائے ذاتی مفاد کے لیے کام کرنے سے انکاری ہے۔ارمیلا ماٹونڈکر کا کہنا تھا کہ میں اپنی سوچ اور نظریات کے ساتھ آج بھی کھڑی ہوں اور لوگوں کی بہتری کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق ایمانداری سے کام کرتی رہوں گی، میں ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے سیاسی سفر میں ساتھ دیا۔

FOLLOW US