Wednesday February 12, 2025

بریکنگ نیوز آہستہ آہستہ سب دور جارہے ہیں۔۔۔۔۔ سری دیوی کے بعد بالی وڈ کو ایک اور دھچکا،امیتا بچن نے سب کوخون کے آنسو رلا دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) سری دیوی کی ناگہانی موت کے بعد بالی ووڈ کو ایک اور صدمہ ، بھارتی فلم انڈسٹری کی نانی اور دادی اماں اداکارہ شمی 89 برس کی عمر میں چل بسیں۔ اداکارہ کے انتقال پر بالی ووڈ ایک بار پھر سوگ میں ڈوب گیا، اداکارہ شمی کے انتقال پر شوبز شخصیات نے بڑی تعداد میں افسوس اور دکھ کا اظہار کیا،اداکارہ شمی جن کا حقیقی نام نرگس ربادی تھا لیکن انہیں فلم نگری میں ‘شمی آنٹی’ کے نام سے پکارا جاتا تھاایک ور سٹائل اداکا رہ تھیں ،

انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں مزاحیہ اداکاری سے لے کر سنجیدہ کردار وں تک سبھی رول نہایت خو بصورتی سے نبھائے ۔اداکارہ شمی نے چھوٹی اسکرین پر متعدد ڈرامہ کیے جب کہ 200 زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جن میں قلی نمبر1، گوپی کشن، ہم ساتھ ساتھ ہیں، بھی شامل ہے۔اداکارہ کے بچھڑنے کی خبر سب سے پہلے بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر دی اور اظہار افسوس کیا۔امیتابھ بچن نے ان کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے دکھ کے ساتھ بتایا کہ اداکارہ شدید علالت کے باعث بچھڑ گئیں اور لکھا کہ آہستہ آہستہ سب دور جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کی پہلی گلیمرسٹ اداکارہ سری دیوی بھی دبئی میں اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، گزشتہ سال بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور اداکار اوم پوری کی بھی اپنےگھر میں پر اسرار انداز میں موت واقع ہو ئی ، ان کے علاوہ ماضی میں انڈین سنیما کا چاکلیٹ فیس ونود کھنہ، نوجوان اداکار اندر کمار، ریمالاگو، سونیکا سمن سنگھ چوہان اور پردیپ کمار سمیت انڈین شو بز انڈسٹری کے متعدد یادگار چہرے 2017 میں تھے میں ا گر آج نہیں ہیں ۔