Monday January 20, 2025

اداکار عابد علی سے متعلق افسوسناک خبر

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئراداکار عابد علی کی حالت تشویشناک ہے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے سینئر اداکار عابد علی کی حالت تاحال تشویشناک ہے، انہیں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا اور ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد علی جگر کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اچانک انکی سانس بند ہوگئی تھی جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔دوسری طرف فنکاروں نے نے سینئر اداکار کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔عابد علی 1979ء میں معروف ڈرامہ وارث میں دلاور کے کردار سے مشہور ہوئے۔ اداکار عابد علی نے وارث کے علاوہ آن، پیاس، دوریاں، دشت اور مہندی میں بھی لازوال کردار ادا کئے۔

FOLLOW US