Tuesday January 21, 2025

کیا میں اور نیمل خاور سچ میں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، اداکار عثمان مختارنے خاموشی توڑ دی

کراچی(نیوز ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی نے سوشل میڈ یا پر سب کی توجہ حاصل کی ،اس حوالے سے کچھ سوشل میڈ یا صارفین نے افواہیں پھیلائیں کہ نیمل خاور اور اداکار عثمان مختار ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم اداکار عثمان مختار نے ایسی افواہوں کی تردید کردی ۔ان تمام باتوں کا جواب دیتے ہوئے عثمان مختار نے کہا ہے کہ اگر وہ اور نیمل، سکرین پر خوبصورت جوڑی ہیں تو اس کے لیے ’’میں نے، نیمل نے،

اسکرپٹ رائٹر اور ڈائریکٹر نے بہت محنت کی ہے لیکن مداحوں کا یہ سمجھنا ہے کہ میں نے اور نیمل نے کبھی آپس میں شادی کا نہیں سوچا، یہ شدید کوفت میں مبتلا کرنے والی بات ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ہم ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ ہماری دوستی بہت پرانی ہے اور ہم بالکل بہن بھائیوں کی طرح ہیں،نیمل اور حمزہ کی جوڑی بہت خوبصورت ہے اور لوگوں کو انہیں مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ خوش و خرم اور صحت مند زندگی کی دعائیں دینی چاہئیں۔

FOLLOW US