Tuesday January 21, 2025

شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اداکارہ نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔ اداکارہ نیمل خاور نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک پیغام میں کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’انا‘‘ ان کا پہلا اور آخری ڈرامہ ہو گا اس کے بعد وہ اداکاری نہیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ میرا اداکاری کا تجربہ مختصر لیکن اچھا رہا اور اس شعبے میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

نیمل خاور نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی اور پیار دیا تاہم میرا شوق مصوری ہے جسے میں شوبز کے ساتھ لے کر چلنے میں مشکل ہو گا اس لیے میں اپنی تمام تر توجہ مصوری پر رکھنا چاہتی ہوں اور اپنی پینٹنگز کی نمائش بھی کروں گی۔ و اضح رہے کہ نیمل خاور 25 اگست کو اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

FOLLOW US