ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) عام زندگی میں کوئی بھی آدمی یہ نہیں چاہے گا کہ جن تعلقات کو وہ خفیہ رکھنا چاہتا ہے وہ زبان زد عام ہوں ۔ لیکن شوبز ستاروں کو دیکھ کر کر لگتا ہے کہ انھیں مشہور ہونے کےلئے سب کچھ کرنا ہوتاہے ۔بھلے ہی وہ کسی سے تعلقات استوار کرنا ہی کیوں نہ ہو۔بولی وڈ ورسٹائل اداکارہ ریچا چڈا ویسے تو زیادہ تر اپنے بیانات کی وجہ سے
خبروں میں رہتی ہیں، تاہم گزشتہ برس سے وہ اپنے رومانوی تعلقات کے باعث بھی خبروں میں ہیں۔ریچا چڈا اس وقت سے رومانوی حوالے سے خبروں کی توجہ کا مرکز ہیں، جب انہوں نے گزشتہ برس اداکار علی فضل سے تعلقات کا اعتراف کیا تھا۔گزشتہ برس کے وسط میں اپنی کامیڈی فلم ‘فقرے 2’ کی تشہیر کے دوران ریچا چڈا اور علی فضل نے اعتراف کیا تھا کہ ان دونوں کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات قائم ہیں۔ان کے اس اعتراف کے بعد ان دونوں کو کئی مرتبہ ایک ساتھ بھی دیکھا گیا، جس کے بعد یہ چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں کہ وہ جلد ہی شادی کرلیں گے۔جس طرح 2018 کے آغاز میں ہی کئی دیگر اداکاروں و اداکاراؤں کی شادی کی مگوئیاں سامنے آئی، اسی طرح ریچا چڈا کی شادی کی افواہیں بھی گرم ہیں۔اور اب انہوں نے اپنی شادی کے حوالیسے وضاحت کرتے ہوئے انوکھی منطق بیان کی ہے کہ اگر انہیں تھوڑی سی بھی فرصت ہوتی تو وہ شادی کرلیتیں۔