Tuesday January 21, 2025

اداکار حمزہ علی عباسی اور نمل خاور نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی اور نمل خاور نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔حمزہ علی عباسی اور نمل خاور کے نکاح کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔اس موقع پر حمزہ علی عباسی نے سفید رنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھی ہے۔جب کہ ان کی دلہن نمل خاور نے سنہری رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔نئے نویلے خوبصورت جوڑے کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں۔ایک تصویر میں نمل خاور کو نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری کے اس نئے نویلے جوڑنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔خیال رہے اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی پر مہندی

اور ڈھولکی جیسی رسومات منانے سے صاف انکار کیا تھا۔دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی پروڈیوسر اور حمزہ علی عباسی کی دوست عمارہ حکمت نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا “میرا پیارا حاجی دوست!دولہے میاں کی جانب سے ڈھولکی منانے سے انکار کرنے پر ہم نے چند قریبی دوستوں کو بلا کر ان کے لیے کھانے کا انتظام کرکے خوشی منائی۔تصاویر میں حمزہ علی عباسی،بلال لاشاری اور گوہر رشید کے علاوہ ان کے چند قریبی دوست بھی نظر آرہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی ہونے والی بیوی نمل خاور کی مایوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

FOLLOW US