Monday January 20, 2025

’’بے حس، انسانیت سے عاری پریانکا چوپڑا‘‘ جنگ کو بڑھاوا دینے کے بیان پر عائشہ عمر نے بھارتی اداکارہ کی درگت بناڈالی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر اور ترکی کی فنکارہ اسریٰ بلجک نے بھارتی اداکارہ اوراقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی پریانکا چوپڑا کو بھارتی افواج کی حمایت والی ٹویٹ اور جنگ کو بڑھاوا دینے والے بیانات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔عائشہ عمر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بھارتی فوج کے حق میں برملا موقف پر انتہائی مایوس ہوگئیں ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا فنکاروں کو بجائے جنگ کو بڑھاوا دینے کے امن کا سفیر نہیں ہونا چاہئیے؟عائشہ عمر نے سوال کیا کہ کشمیر کی صورتحال سے آنکھیں پھیر کر بھارتی اداکار اور فنکار حساسیت، انسانیت اور ہمدردی

سے کیوں عاری ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا فنکاروں میں انسانیت کی کوئی قدر نہیں۔دریں اثناء ترکی کی معروف اداکارہ نے جنگ کی حمایت کرنے پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کھری کھری سنا دی۔ اسریٰ بلجک نے کہا کہ محب وطن ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ جنگ کو بڑھاوا دیں۔پریانکا کو مخاطب کرتے ہوئے بلجک نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی کی حیثیت سے انہیں جنگ سے متعلق کسی بحث کا حصہ ہونا ہی نہیں چاہیے۔مشہور سیریز ’دلی سر تو گرل‘ میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ اسریٰ بلجک نے انسٹا گرام پر پریانکا چوپڑا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی کی حیثیت سے پریانکا کو جنگ سے متعلق کسی بحث کا حصہ نہیں چاہیے، کیونکہ وہ ایک رول ماڈل ہیں، جس کا اثر بچوں اور عورتوں پر ہوتا ہے۔ترکی کی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ پریانکا نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جنہوں نے ان کے بھارتی فوج کی حمایت والی ٹویٹ کے بارے میں سوال پوچھا تھا۔کچھ روز قبل لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب کے دوران پاکستانی نژاد امریکی خاتون عائشہ ملک نے پریانکا چوپڑا سے پاکستان سے جنگ کے حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ سے متعلق سوال پوچھا تھا۔عائشہ ملک کے سوال پر کہ، آپ یونیسیف کی سفیر برائے امن ہونے کے باوجود بھارت کو پاکستان کے خلاف ایٹمی جنگ کرنے پر اُکسا رہی ہیں، پریانکا نے انہیں چھپ رہنے کا مشورہ دیکر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

FOLLOW US