Tuesday January 21, 2025

پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی ، وینا ملک نے بھارتی میجر کی تاریخی درگت بنا ڈالی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے بھارتی فوجی افسر کی تاریخی بے عزتی کر دی۔ بھارتی سابق میجر کی جانب سے خود کا پاکستانی سابق جرنیلوں سے موازنہ کرنے پر وینا ملک نے میجر گورو آریا کو اوقات یاد دلا دی۔ میجر گورو آریا ریٹائرڈ نے پاکستان اور بھارت کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں پاکستانیوں پہ الزام لگایا تھا کہ انکی پاکستان کے خلاف پوسٹ کے بعد انہیں بہت سے نفرت انگیز پیغامات موصول ہو رہے ہیں، وینا ملک نے اس پر جواب دیتے ہوئے ان سے پوچھا کہ آپ کے نام میجر گورو آریا کے ساتھ (Retd) کا کیا مطلب ہے۔ تو اس نے جواب دیا کہ اس کا مطلب ہے ریٹائرڈ جیسے پاکستان میں جنرل راحیل شریف (Retard) ،

جنرل اشفاق پرویز کیانی (Retard) اور جلد ہی جنرل قمر جاوید باجوہ (Retard) ہو جائیں گے۔اس کے جواب میں وینا ملک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بھارتی لوگ اپنے ہر گانے اور فلم اور ہر بات میں انگلش گلوکار ’پٹ بل‘ کے گانے کے بول کیوں استعمال کرتے ہیں اور اب آپ نے بھی فلمی بات کی ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آپ نے خود کا ان سب جرنیلوں کے ساتھ موازنہ کیسے کیا ہے؟ آپنے برابر کی مثال دیتے تو اچھا تھا۔خیال رہے کہ میجر گورو آریا اس سے پہلے کئی بار پاکستان کے خلاف ٹویٹر پہ پوسٹس کر چکے ہیں اور اب بھی انہوں نے ایسا ہی کیا لیکن اس بار پاکستای اداکارہ وینا ملک نے ان کی تارخی درگت بنا دی۔

FOLLOW US