Tuesday January 21, 2025

مہوش حیات اور ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی، ان کو تو۔۔۔! فردوس جمال کے بعد نادیہ خان بھی میدان میں کود پڑیں، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چند دن قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار فردوس جمال نے ایک پروگرام میں اداکارہ ماہرہ خان کی اداکاری پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں تجویز دی تھی کہ وہ اب عمر رسیدہ ہو چکی ہیں، اس لیے انہیں ہیروئن کا نہیں بلکہ والدہ کا کردار ادا کرنا چاہیے۔فردوس جمال کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ماہرہ خان کو نہ تو اچھی اداکاری آتی ہے اور نہ ہی وہ فلموں میں ہیروئن بننے کے قابل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شاید ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے، اس لیے اب انہیں فلموں میں ہیروئن کے بجائے والدہ کے کردارادا کرنے چاہئیں۔فردوس جمال کے بیان کے بعد ماہرہ خان نے بھی ان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ وہ

شوبز انڈسٹری میں دادی اور نانی کا کردار ادا کرنے تک کام کرتی رہیں گی۔ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف ماں بلکہ دادی اور نانی کا کردار بھی ادا کریں گی۔فردوس جمال کے بعد اب اداکارہ نادیہ خان نے بھی ماہرہ خان سمیت مہوش حیات کی اداکاری سے متعلق ذو معنی بات کہ کر نئے بحث کا آغاز کردیا۔نادیہ خان چند دن قبل ہی نجی ٹی وی ’بول‘ کے ایک پروگرام میں ساتھی اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سمیت اپنی اداکاری پر بھی بات کی۔پروگرام کے میزبان احسن خان کی جانب سے پروگرام کے سوالات والے سیگمنٹ میں نادیہ خان سے کئی سوالات کیے گئے، جن میں سے کچھ سوالات کے انہوں نے ذو معنی جوابات دیے۔ایک سوال کے جواب میں نادیہ خان نے اعتراف کیا کہ ان کے ساتھ کوئی بھی فلرٹ کرنے کی کوشش نہیں کرتا اور نہ ہی آج تک انہیں ایسے کسی تجربے سے گزرنا پڑتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب ان سے ڈرتے ہیں، اس لیے کوئی ان کے ساتھ فلرٹ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ایک اور سوال کے جواب میں نادیہ خان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے والد انہیں اداکاری کی اجازت نہ دیتے تو وہ آج اس مقام پر نہ ہوتیں۔انہوں نے اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ والد اور اپنی سخت محنت سمیت اپنے مداحوں کو دیا۔نادیہ خان نے ایک اور سوال کے جواب میں ماہرہ خان اور مہوش حیات کی اداکاری سے متعلق ذو معنی بات کرکے پروگرام کے میزبان اور ساتھی اداکار اعجاز اسلم کو بھی تذبذب کا شکار بنا ڈالا۔ میزبان احسن خان نے نادیہ خان سے پوچھا کہ وہ ماہرہ خان، مہوش حیات اور صبا قمر میں سے کس اداکارہ کو اداکاری کے کتنے نمبر دیں گی؟نادیہ خان نے سوال سننے کے بعد پہلے تو وضاحت کی کہ اس فہرست

میں ماہرہ خان اور مہوش حیات کو ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔اداکارہ نے صبا قمر کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پہلے نمبر پر رکھا جب کہ انہوں نے احسن خان کو تجویز دی کہ اس فہرست میں اقرا عزیز کا نام شامل کیا جاتا تو اچھا تھا۔نادیہ خان نے کہا کہ وہ اداکاری کے حوالے سے اس فہرست میں صبا قمر کے بعد دوسرے نمبر اقرا عزیز کو رکھیں گی، کیوں کہ وہ ان کی اداکاری کی بہت بڑی فین ہیں۔نادیہ خان نے مہوش حیات اور ماہرہ خان کو اداکاری پر نمبرز دیے جانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اداکاری پر کوئی نمبرز نہیں دیں گی۔ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے ماہرہ خان اور مہوش حیات کی اداکاری

کے حوالے سے بہت ہی باریک بات کہی ہے۔اگرچہ نادیہ خان نے ماہرہ خان اور مہوش حیات کو نہ تو بری اداکارائیں کہا اور نہ ہی انہیں اچھی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کیا، تاہم انہوں نے تجویز دی کہ اچھی اداکاراؤں کی فہرست میں ان کا نام شامل ہی نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔نادیہ خان کے ذو معنی جملےکے بعد مداحوں میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے اور زیادہ تر افراد کا خیال ہے کہ نادیہ خان بھی ساتھی اداکاراؤں کو ماہرہ خان اور مہوش حیات کو اچھی اداکارائیں نہیں سمجھتیں۔نادیہ خان کے بیان پر تاحال کسی شوبز شخصیت یا خود ماہرہ خان اور مہوش حیات نے کوئی بیان نہیں دیا۔

FOLLOW US