Saturday May 18, 2024

ماہرہ خان کو ہیروئن نہیں بلکہ ماں کا کردار اداکرنا چاہیئے، فردوس جمال کی تنقیدپر ماہرہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا، بڑاعلان کردیا

کراچی(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر خط لکھ کر جواب دیا، فردوس جمال نے کہا تھا کہ ماہرہ خان کو ہیروئن کے بجائے ماں کا کردار ادا کرنا چاہئے۔فلم رئیس کی 33 سالہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ اس معاملے پر اپنے مداحوں کی جانب سے سپورٹ کرنے پر ان کی شکر گزار ہیں، ہم حال میں جیتے ہیں، ہم کیا کرتے ہیں اور کیسے کرتے ہیں یہ ہمارے مستقبل ہیں۔ماہرہ خان نے کہا کہ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے مجھے فلم انڈسٹری پر فخر ہے، میں اپنے سینئر اداکاروں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے

میرے اور مجھ جیسی دوسری اداکاراؤں کے لیے راستہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں مجھے اس پر فخر ہے، میں کہہ سکتی ہوں کہ میں نے ایسا کیا ہے جیسا میں نے سوچا تھا اور جو کچھ حاصل نہیں کرسکی اس کی مجھے کوئی تکلیف بھی نہیں ہے، میں اپنے اس سفر کو جاری رکھوں گی انشا اللہ۔ماہرہ خان نے کہا کہ نفرت سی بھری دنیا میں ہم محبت کا انتخاب کرتے ہیں، انہوں نے دوبارہ مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ فلم انڈسٹری ہماری ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل سینئر اداکار فردوس جمال نے اے آر وائی زندگی کے مارننگ شو میں میزبان فیصل قریشی کے سامنے کہا تھا کہ ماہرہ خان اداکارہ نہیں ہیں وہ ماڈل ہیں، اس عمر میں ان کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہئے۔

FOLLOW US