Tuesday January 21, 2025

نوجوانو ں کے پسندیدہ ترین بھارتی ہیرو ورون دھون کے بارے میں خوفناک خبر

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار ورون دھون دوران شوٹنگ بے ہوش ہو کر گر پڑے جس کے نتیجے میں ہر طرف کھلبلی مچ گئی۔ مڈ ڈے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اداکار ورون دھون فلم کے لئے دن رات ڈانس کا ریہرسل اورشوٹنگ کررہے ہیں, انہیں بخارآیا توتب بھی انہوں نے بغیرآرام کئے ہوئے ڈانس ریہرسل اورشوٹنگ کوجاری رکھا،ایک دن شوٹنگ کے وقت انہیں چکرآیا اوروہ بے ہوش ہوگئے جس سے سے ہنگامہ مچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق ورون کوکئی دنوں سے بخاراورزکام تھا،بے ہوشی کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کچھ دن آرام کے لئے کہا جس کی وجہ سے اس دوران فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی لیکن کچھ دن آرام کے بعد ورون دھون واپس شوٹنگ پرلوٹے اورانہوں نے شوٹنگ کا کام پورا کیا۔

FOLLOW US