کراچی(نیوزڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ کسی بھی فلم میں آئٹم سانگ شامل کرنا ضروری نہیں ہے تاہم میں آئٹم نمبر کے خلاف نہیں ہوں یہ ایک قسم کا آرٹ ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ آئٹم سانگ کے بغیر فلم باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کرسکتی میں اس بات کی مکمل طور پر مخالفت کرتی ہوں لیکن آئٹم سانگ کے خلاف نہیں ہوں۔سارہ خان نے کہا کہ کسی بھی فلم کو کامیاب بنانے کے لیے اچھا اسکرپٹ، جاندار اداکاری، ہدایت کاری کا ہونا معنی رکھتا ہے۔فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن نامناسب لباس کی وجہ سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ آئٹم سانگ پر ڈانس کرتے ہوئے کسی خاص قسم کا طریقہ استعمال کرنا اور آئٹم نمبر ہی ہوگا
تو میں اچھی اداکارہ بن سکتی ہوں اور دوسرے ممالک جاکر کام کرسکتی ہوں تو میں اس بات کو صحیح نہیں سمجھتی ہوں۔سارہ خان نے کہا کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن نامناسب لباس کی وجہ سے انکار کردیا، پاکستانی فلم انڈسٹری آئٹم سانگ کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے۔واضح رہے کہ سارہ خان متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’تم میری ہو‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں فیصل قریشی اور اعجاز اسلم بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ سارہ خان کی جوڑی کو اداکار آغا علی کے ساتھ مداحوں کی جانب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور انہوں نے آغا علی کے ساتھ کئی ڈراموں میں کام کیا ہے۔