Tuesday November 26, 2024

تایا کیوں بیٹا! آپ مجھے صرف ابو ہی کہو، مجھے اچھا لگتا ہے،یاسر حسین نے سوشل میڈیا صارف کو شرمناک جواب دیدیا

چند روز قبل لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین نے اپنی دیرینہ دوست اور اداکارہ اقرا عزیز کو بھری محفل میں شادی کی پیشکش کی جس پر اسلام آباد(ویب ڈیسک)اقرا نے اسے قبول کرتے ہوئے ‘ہاں’ کہہ دی تھی۔اقرا نے جب یاسر حسین کو شادی کیلئے ‘ہاں’ کہا تو دونوں آپس میں گلے لگے اور پھر یاسر نے اقرا کو چُوما جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔یاسر حسین اور اقرا عزیز پر ہونے والی تنقید تھمنے کا نام نہیں لے رہی اور اس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔گزشتہ دنوں جب یاسر حسین نے اقرا عزیز کے ساتھ
اپنی ایک نئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تو اس نے ایک بار پھر تمام سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔اس تصویر پر مختلف طرح کے کمنٹ دیکھے جارہے تھے تاہم ایک صارف نے اپنا تبصرہ کرتے ہوئے ‘اقرا عزیز اپنے تایا ابو کے ساتھ’ لکھا۔مذکورہ صارف کے کمنٹ کو یاسر حسین نے دیکھ کر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ‘تایا کیوں بیٹا! آپ مجھے صرف ابو ہی کہو، مجھے اچھا لگتا ہے’۔یاسر حسین کا یہ کمنٹ کرنا سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہوگیا اور اب ہر نیا صارف اسی کمنٹ کی تلاش میں اس پوسٹ کی جانب کھِنچا چلا آرہا ہے۔

FOLLOW US