Wednesday January 22, 2025

ایک وقت میں کتنے مردوں کیساتھ محبت کی جاسکتی ہے، بولی ووڈ اکارہ نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پرہنگامہ کھڑاہوگیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے اپنے بولڈ انداز اور دل میں کوئی بات نہ رکھنے والی شخصیات کے طور پر پہچانی جاتی ہیں اور اب ایک نئے بیان کے باعث انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رادھیکا آپٹے نے اپنے حال ہی میں دیے ایک انٹرویو میں بیان دیا کہ ایک وقت میں متعدد مردوں سے محبت کرنے کے خیال کو وہ غلط نہیں سمجھتیں اور اس کے حق میں بھی ہیں۔یہ بیان اداکارہ رادھیکا نے نیہا دھوپیا کے شو بی ایف ایف ود ووگ میں دیا جہاں وہ آیوشمان کھرانہ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔اس دوران رادھیکا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘ہم اپنی زندگی میں اتنے سارے لوگوں سے ملتے ہیں اور سب الگ الگ انداز سے ہمیں پسند بھی آتے ہیں، کسی کی شخصیت پسند آتی ہے

تو کسی سے جسمانی کشش ہوتی ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ یہ خوبصورت بات ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایک وقت میں ایک سے زائد مردوں سے محبت کرنے کے خیال پر میں یقین رکھتی ہوں، لیکن یہ محبت الگ انداز کی ہوتی ہے، یعنی جیسے مجھے اداکاری اور ڈانسنگ پسند ہے، ایسے ہی میں دو لوگوں سے الگ انداز میں محبت کیوں نہیں کر سکتی؟ اور ایسا ہونے پر میں خود کو سزا نہیں دیتی’۔ایک وقت میں ایک شخص سے ازدواجی تعلقات رکھتے کے عمل (monogamy) کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایک ایسا انتخاب ہے جس کا فیصلہ اپنی مرضی سے روز کیا جاسکتا ہے، اس میں زبردستی نہیں ہونی چاہیے، میں یہ انتخاب روز کرتی ہوں، صبح اٹھوں اور کہوں کہ اسی شخص کے ساتھ میں اپنی زندگی گزارنا چاہتی ہوں’۔رادھیکا آپٹے کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ ان کی شادی برطانوی موسیقار بینڈکٹ ٹیلر سے ہوئی۔یاد رہے کہ رادھیکا آپٹے اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے سے دور کام کی وجہ سے الگ الگ ممالک میں رہتے ہیں، تاہم وہ ہر ماہ اپنے شوہر کے ساتھ وقت گزارنے لندن جاتی ہیں۔شو کے دوران اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کے اداکار تشار کپور کے ساتھ افیئر کی افواہیں بھی سامنے آئیں تھی تاہم ان میں بھی کوئی سچائی نہیں۔البتہ اداکارہ کے کئی مردوں سے بیک وقت محبت کے بیان پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

FOLLOW US